(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی اساتذہ اور بچوں کی مزاحمت کے نتیجے میں قابض فوج نے درجنوں بچوں کو بندوق کے بٹوں سے زخمی کر دیا جبکہ 2 طلباء کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل میں صہیونی فورسز کی جانب سےرام اللہ کے علاقے میں دیر ناظم میں واقع ایک فلسطینی بچوں کے اسکول پربلاجوازدھاوا بولا گیا اورصہیونی فوج نے اسکول کے عملے سمیت بچوں کو بے دردی سے تشددکا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں صہیونی فوجی کارروائی کو روکنے کی کوشش کرنے والے اسکول کے عملے کے ارکان اور طلباء نے فورسز کے آگے مزاحمت کی۔
فلسطینی اساتذہ اور بچوں کی مزاحمت کے نتیجے میں قابض فوج نے درجنوں بچوں کو بندوق کے بٹوں سے زخمی کر دیا جبکہ 2 طلباء کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
اب تک کی اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج کے اس جابرانہ اقدام کے نتیجے میں حراست میں لیے گئے دونوں بچوں کے بارے میںاسرائیلی تفتیشی مراکز سے اسکول کے اسٹاف یا ان کے والدین کو تاحال کوئی اطلاعات موصول نہیں ہو سکی ہیں۔