(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ڈچ سفیر، ہنس ڈوکٹر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے پیغام میں کہا کہ فلسطینی خاندانوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کر نے کی اسرائیل کی مسلسل کوشش بین الاقوامی قانون کے منافی ہے اور اس میں مزید اضافے کا خطرہ ہے۔
عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق گذشتہ روز ڈچ حکام نےقابض اسرائیلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مشرقی بیت المقدس کے علاقےالشیخ جراح سے فلسطینی خاندانوں کی ان کے گھروں سے جبری بے دخلی کی اسرائیلی کارروائی کو فوری طور پرروکے۔
ڈچ سفیر، ہنس ڈوکٹر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے پیغام میں کہا کہ فلسطینی خاندانوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کر نے کی اسرائیل کی مسلسل کوشش بین الاقوامی قانون کے منافی ہے اور اس میں مزید اضافے کا خطرہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بے دخلی کو فوری طور پر روک دیں۔
واضح رہے کہ اسرائیلی قابض فوج اور میونسپلٹی کے عملےکی جانب سے الشیخ جراح فلسطینیوں کو زبردستی ان کے گھروں سے نکالا جارہا ہے جن میں سلحیہ خاندان کو مجبور کیا ہے کہ 25 جنوری تک گھر کو مکمل خالی کر نے کے احکامات جاری کیے ہیں تاہم گھر کے مالک محمود نے صہیونی میونسپلٹی کا حکم ماننے سے انکار کر دیا اور زبردستی نقل مکانی کی مخالفت میں خود کو اور گھر کو آگ لگانے کی دھمکی دی ہے۔