(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی نوجوان کو صہیونی جیل انتظامیہ گذشتہ ڈیڑھ ماہ سے مسلسل تشدد کا نشانہ بنارہی ہے جس کے باعث ناصر کے خاندان اور اہل علاقہ نے عدالت کے غیر منصفانہ فیصلے کے خلاف جیل کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور فلسطینی نوجوان کی بلا جواز گرفتاری کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوجی عدالت کی جانب سے ڈیڑھ ماہ قبل قلندیا کیمپ سےبغیر کسی جرم کے پر تشدد چھاپہ مار کارروائی میں گرفتار ہونے والےفلسطینی نوجوان جہاد ناصر کی نظربندی میں آئندہ جمعرات تک توسیع کردی گئی۔
نوجوان جہاد ناصر کو صہیونی جیل انتظامیہ گذشتہ ڈیڑھ ماہ سے مسلسل تشدد کا نشانہ بنارہی ہے جس کے باعث ناصر کے خاندان اور اہل علاقہ نے عدالت کے غیر منصفانہ فیصلے کے خلاف جیل کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور فلسطینی نوجوان کی بلا جواز گرفتاری کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
صہیونی جیل کے سامنے فلسطینی مظاہرین نے اسرائیلی فوج کی جارحیت اور ریاستی دہشت گردی کے خلاف بھر پور نعرے بازی کی جس پرصہیونی فوج نے مظاہرین کو منتشر کر نے کے لیے لاٹھیوں کا استعمال کر تے ہوئے درجنوں افراد کو زخمی کر دیا، زخمی ہونے والے مظاہرین کو فلسطینیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔