(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی علاقوں میں وباء کا پھیلاؤ تیزی سے ہورہا ہے جس کے نتیجے میں اب تک ایک روز میں 823 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں اور وزارت صحت کے حکم پر سماجی فاصلے کی پابندی کو ہر ممکن طور پر یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا سے 8 اموات ہوئی ہیں جب کہ 823 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز فلسطینی وزارت صحت کی جاری کردہ یومیہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں عالمی وباء کورونا وائرس سے متاثرہ 8 مریض دم توڑ گئےجن میں3 مریض بیت الحم میں جبکہ الخلیل، طوباس، اور جنین میں ایک ایک فلسطینی شہری دم توڑ گیا۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینی علاقوں میں وباء کا پھیلاؤ تیزی سے ہورہا ہے جس کے نتیجے میں اب تک ایک روز میں 823 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں اور وزارت صحت کے حکم پر سماجی فاصلے کی پابندی کو ہر ممکن طور پر یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
خیال رہی کہ مقبوضہ غرب اردن میں 680 فلسطینی کورونا کا شکار ہوئے ہیں اس کے ساتھ ہی غزہ کی پٹی میں بھی وباء سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 143 بتائی گئی ہے۔