(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی نوجوان کو اس وقت اسرائیلی فورسز کی فائرنگ کا نشانہ بنتے دیکھا جب وہ راہ سے گزر رہا تھا اور قابض فوج کو نوجوان سے کسی قسم کا خطرہ نہیں تھا۔
اسرائیل کے عبرانی نشریاتی ادارے کےمطابق صہیونی فوج کے ترجمان نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ایک فلسطینی نوجوان نے یہودی بستی کے نزدیک کھڑے صہیونی آباد کاروں کو چاقو سے حملے کی کوشش کی جسے ناکام بناتے ہوئے صہیونی فوج نے حملہ آور پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں فلسطینی موقع پر شہید ہوگیا۔
دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت الحم میں صہیونی بستی کے عتصیون چوک پر قابض فوج نےکھلی دہشت گردی کا مظاہرہ کر تے ہوئے فالح موسیٰ جرادات نامی الخلیل سے تعلق رکھنے والےفلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کیا۔
انہوں نےمزید کہا کہ فلسطینی نوجوان کو اس وقت اسرائیلی فورسز کی فائرنگ کا نشانہ بنتے دیکھا جب وہ راہ سے گزر رہا تھا اور قابض فوج کو نوجوان سے کسی قسم کا خطرہ نہیں تھا۔