(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ابو ھواش 26 فروری کو اپنی مکمل رہائی تک طبی معائنے کے لیے ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں البتہ ابو ھواش کورونا وائرس کا شکار ہو نے کے باوجود اپنے خاندان اور دیگر اقارب سے دوبارہ مل جانے کے لیے پر امید ہیں اور کورونا کو شکست دینے کے لیے پر جوش ہیں۔
مقبوضہ فلسطین میں قیدیوں کے امور سے متعلق کمیٹی قیدی کلب نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ صہیونی زندانوں میں اپنی غیر قانونی اسیر سے آزادی کیلیے 141 روز ہ بھوک ہڑتال کر کے رہائی کے معاہدے تک پہنچنے والے باہمت فلسطینی ھشام ابو ھواش عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں اور ان پر وائرس کا یہ حملہ دوران احتجاج ہی رہائی کے معاہدے سے 12 روز قبل ہوا تھا۔
قیدی کلب کے مطابق اسرائیلی اسف ہاروفہ ہسپتال، جہاں ھشام ابو ھواش 26 فروری کو اپنی مکمل رہائی تک طبی معائنے کے لیے ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں البتہ ابو ھواش کورونا وائرس کا شکار ہو نے کے باوجود اپنے خاندان اور دیگر اقارب سے دوبارہ مل جانے کے لیے پر امید ہیں اور کورونا کو شکست دینے کے لیے پر جوش ہیں۔
واضح رہے کہ 141 روزہ احتجاجی بھوک ہڑتا کے بعد ھشام انتہائی جسمانی و اعصابی کمزوریوں کا شکار ہیں اور وباء سے متاثر ہونے کے بعد انہیں خصوصی نگہداشت یونٹ میں منتقل کر دیا گیا ہےتاہم اہل خانہ سمیت عوام کی بڑی تعداد ھشام کی جلد صحت یابی کیلیے دعا گو ہیں۔ا