(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) جزیرہ النقب میں صہیونی فوج مقامی فلسطینیوں کے خلاف بدترین تشددکا سلسلہ جاری ہےاور گذشتہ کئی مہینوں کے دوران النقب قابض دشمن کے خلاف مزاحمت کا مرکز بن گیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں جزیرہ نماالنقب میں قابض صہیونی فوج نےجبری بے دخلی کے خلاف پر امن احتجاج کر نے والے فلسطینی مظاہرین پر وحشیانہ کیا اور ربر کی خول والی دھاتی گولیاں چلائیں اور بندوق کے بٹوں، لاٹھیوں سے شہریوں کو لہو لہان کر دیا جبکہ 131 افراد کو گرفتار کر لیا، ان گرفتار مظاہرین میں خواتین بھی شامل ہیں۔
جزیرہ نما النقب میں فلسطینی شہریوں کی تعداد کا تخمینہ 300,000 ہے، جو اپنی 5 فیصد اراضی پر رہتے ہیں، جن میں سے 95 فیصد ان کا کہنا ہے کہ 1948 سے اسرائیلی قبضے نے ضبط کر رکھا ہے۔