(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ کے فلسطینی شہریوں نےاحتجاج میں اسرائیل مخالف نعرے لگائے اور صہیونی حکام کے جارحانہ اقدامات کے خلاف عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو بین اقوامی قانون کی خلاف ورزی سے روکیں۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے محصور غزہ کی پٹی میں درجنوں شہریوں نے صحرائے النقب میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرہ کیا اور اسرائیل کی جانب سے گھروں کو مسمار کرنے اورزمینوں پر قبضے کے خلاف احتجاج کیا ۔
غزہ کے فلسطینی شہریوں نےاحتجاج میں اسرائیل مخالف نعرے لگائے اور صہیونی حکام کے جارحانہ اقدامات کے خلاف عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو بین اقوامی قانون کی خلاف ورزی سے روکیں۔
واضح رہے کہ صحرائے النقب کے فلسطینی باشندوں کی جانب سے صہیونی بربریت کے خلاف ایک روزہ ہڑتال کے اعلان پرفلسطینیوں کے احتجاجی مظاہرے پر صہیونی فوج نے بدترین تشدد کیا اور بڑے پیمانے پر الطرش، السوا، الزرنوق، الرویس، بیر حداج اور خیربط وطن سے گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔
اسرائیلی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر براہ راست آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد دم گھٹنے سےبے ہوش ہو گئے۔
تین دن سے زائد عرصے تک اسرائیلی بلڈوزروں نے مقامی عرب فلسطینیوں کی کاشت کاری کی زمینوں کو مسمار کیا، فورسز نے دیہات کو بند کر دیا اور مکینوں کو ان کی زمینوں میں داخل ہونے سے روک دیا،اس طرح فلسطینی باشندوں نے اپنا احتجاج دیہات کے داخلی راستوں پر منتقل کردیاہے اور احتجاج تاحال جاری ہے۔