(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عالمی اداروں نے اسرائیلی قابض حکام کو ابو ھواش کی زندگی کے لیے مکمل طور پر ذمہ دار ٹھہرایاہے کیونکہ مسلسل 4 ماہ تک بھوکے رہنے کے بعد ابو ھواش انتہائی کمزور ہو چکے ہیں اور بمشکل سن اور بول پارہے ہیں جبکہ اپنے جسم کو بھی خود سے حرکت دینے کے قابل نہیں ہیں۔
فلسطینی قیدیوں کی کمیٹی برائے اسیران کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں صہیونی زندانوں میں اپنی بغیر کسی جرم کے انتظامی حراست کے خلاف 141 روز تک بھوک ہڑتال کر نے کے بعد رہائی کے معاہدے تک پہنچنے والے اسیر ھشام ابو ھواش کے 12 روز بعد عالمی وباء کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
اسیران کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی اسف ہاروفہ ہسپتال، جہاں ھشام ابو ھواش 26 فروری کو اپنی مکمل رہائی تک طبی معائنے کے لیے ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں نے اعلان کیا کہ ابو ھواش کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں، اور انہیں خصوصی نگہداشت یونٹ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ عالمی اداروں نے اسرائیلی قابض حکام کو ابو ھواش کی زندگی کے لیے مکمل طور پر ذمہ دار ٹھہرایاہے کیونکہ مسلسل 4 ماہ تک بھوکے رہنے کے بعد ابو ھواش انتہائی کمزور ہو چکے ہیں اور بمشکل سن اور بول پارہے ہیں جبکہ اپنے جسم کو بھی خود سے حرکت دینے کے قابل نہیں ہیں۔