(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قاسم عواد نے کہا کہ آباد کاروں نے حال ہی میں بلڈوز کی گئی زمینوں میں کئی سیٹلمنٹ یونٹس قائم کیے ہیں، جس سے نابلس کے علاقے بورین، حوارہ اور اسیرہ القبلیہ کے فلسطینی علاقےمیں بڑے رقبے پرصہیونی قبضے کا خطرہ ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس کے جنوب میں واقع بورین قصبے میں اسرائیلی بلدیاتی ادارے کے بھاری بلڈوزروں کےساتھ آئے غاصب آباد کاروں نے فلسطینی اراضی کے بڑے حصے کو مسمار کر دیا۔
صہیونی آبادکاری پر نظر رکھنے والے فلسطینی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل قاسم عواد نےاپنے بیان میں بتایا کہ آبادکار بلڈوزروں نے ” يتسهار "نامی صہیونی بستی کے قریب فلسطینی اراضی کے تقریباً 50 دونم کو تباہ کر دیا۔
انہوں نے وضاحت کی کہ آباد کاروں نے حال ہی میں بلڈوز کی گئی زمینوں میں کئی سیٹلمنٹ یونٹس قائم کیے ہیں، جس سے نابلس کے علاقے بورین، حوارہ اور اسیرہ القبلیہ کے فلسطینی لوگوں کی ملکیت والے قصبے کی زمینوں کے بڑے رقبے پرصہیونی قبضے کا خطرہ ہے۔
قاسم عواد نےمزید کہا کہ یہ علاقہ کئی دہائیوں سے اسرائیلی آباد کاروں کے زیر قبضہ قرار دیاجا چکا ہے جس کے باعث فلسطینی شہریوں کو اس اراضی رسائی، کاشتکاری اورملکیت کے دعویٰ سے بھی روک دیا گیا ہے۔