(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی ریاست میں کورونا کے اس بھرپور وار کے بعد حکومت اسرائیل میں تیسرے لاک ڈاؤن کے حوالے سے سنجیدہ ہے اور کسی بھی وقت لاک ڈاؤن نافذ کیے جانے کا فیصلہ متوقع ہے ساتھ ہی دوبارہ سفری پابندیوں کا بھی امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق صہیونی ریاست اسرائیل میں عالمی وباء کورونا وائرس کے ایک بار پھر بڑھتے کیسز نے حکومت کو ہلا دیا ہے اور اسرائیلی وزارت صحت کی جانب سےعوام کو سختی سے احتیاطی تدابیر پر عمل کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں ۔
اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ یومیہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 333000 کورونا ٹیسٹ کرائے گئے جس کے نتیجے میں نئے مصدقہ کیسز کی تعداد 38 ہزار تک پہنچ گئی ہےجو صرف ایک دن میں وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
صہیونی ریاست میں کورونا کے اس بھرپور وار کے بعد حکومت اسرائیل میں تیسرے لاک ڈاؤن کے حوالے سے سنجیدہ ہے اور کسی بھی وقت لاک ڈاؤن نافذ کیے جانے کا فیصلہ متوقع ہے ساتھ ہی دوبارہ سفری پابندیوں کا بھی امکان ہے۔