(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ایاد البزم نے بتایا کہ مجرم نے اسرائیل کے بدنام زمانہ خفیہ ادارے ’موساد‘ کے ایجنٹ کے طورپر کام کرتے ہوئےفادی البطش کو 2018ء میں ملائیشیا میں ایک قاتلانہ حملہ کر کے شہید کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی سےایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جس کے بارے میں فلسطینی وزارت داخلہ کے ترجمان کے جاری کردہ بیان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس کا تعلق فلسطینی سائنسداں فادی البطش کے قتل سے ہے۔
فلسطینی وزارت خارجہ کے ترجمان ایاد البزم نے بیان میں بتایا ہے کہ مجرم نے اسرائیل کے بدنام زمانہ خفیہ ادارے ’موساد‘ کے ایجنٹ کے طورپر کام کرتے ہوئےفادی البطش کو 2018ء میں ملائیشیا میں ایک قاتلانہ حملہ کر کے شہید کیا تھا ۔
ترجمان نے بتایا کہ غزہ سے گرفتار شخص نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا ہے کہ اس نے موساد کے کہنے پر فلسطینی سائنسدان کو شہید کیا تھاجبکہ ملزم سے تفتیش کا سلسلہ جا ری ہے۔