(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج نے راہ گیر فلسطینی بچے کو تلاشی کے بہانے روکا اور وحشیانہ تشدد کیااور زبردستی فوجی گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی فوجی اہلکاروں نےبیت فوجار قصبے سے ایک فلسطینی بچے کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گرفتار کر لیا۔
عینی شاہدین کے مطابق فلسطینی بچہ جس کا نام عامر خالد طقاطقہ بتایا جارہا ہے راہ سے گزر رہا تھا کہ صہیونی قابض اہلکاروں نے اسے تلاشی کے بہانے روکا اور وحشیانہ تشدد کیا جس کے بعد بچے کو زبردستی فوجی گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
اب تک کی اطلاعات پہنچنے تک صہیونی فوج کے ہاتھوں نابالغ گرفتار فلسطینی بچے کے حوالے سے اسرائیلی تفتیشی مراکز نے کوئی معلومات فراہم نہیں کی ہے۔