(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کے بڑے نتائج کی صورت میں اسرائیل کی فوجی مصنوعات مینوفیکچرنگ کے عوض امارات ان مصنوعا ت کی سب سے بڑی مارکیٹ بنا سکتا ہے۔
اسرائیل کے عبرانی نشریاتی ادارے کے مطابق قابض ریاست کی جانب سےایک معاہدے کے نتیجے میں ایک کمپنی ایلبٹ سیکیورٹی انڈسٹریز متحدہ عرب امارات کی فضائیہ کو ڈی آئی آر سی ایم لیزر پر مبنی دفاعی نظام اور دیگر ایئر الیکٹرانک جنگی نظام فراہم کرے گی۔
ایلبٹ صہیونی کمپنی 2026 کے آخر تک متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ سے 19 ارب ڈالر تک کا منافع حاصل کرنے کی خواہش رکھتی ہےاور اس معاہدے کے تحت اسرائیلی ایلبٹ سیکیورٹی انڈسٹریز متحدہ عرب امارات کی فضائیہ کو ڈی آئی آر سی ایم لیزر پر مبنی دفاعی نظام اور دیگر ایئر الیکٹرانک جنگی نظام فراہم کرے گی۔
اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کے بڑے نتائج کی صورت میں اسرائیل کی فوجی مصنوعات مینوفیکچرنگ کے عوض امارات اس ان مصنوعا ت کی سب سے بڑی مارکیٹ بنا سکتا ہےجبکہ ترقی کے نئے ریکارڈ قائم کر تے ہوئے اس ہفتے امارات میں اسرائیلی فوجی مصنوعات کی فروخت کا حجم 12 ارب ڈالرتک پہنچ گیاہے۔
واضح رہے کہ ایلبٹ امریکہ، برطانیہ، جرمنی اور متحدہ عرب امارات جیسی اہم ٹارگٹ مارکیٹوں میں شاخیں قائم کر رہا ہے، جس کا مقصد ان ممالک کی فوجوں کی طرف سے پیش کردہ بولیوں کو آسان بنانا اور امارات میں اطالوی، اسپانوی، کینیڈین اور ترکی کی مارکیٹ سے بڑی مارکیٹ بنانا ہے۔