(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینیوں کے مسلسل احتجاج کے بعد عارضی طور پر زمین کو یہودی عبادت گاہ بنانے کےمنصوبے کے نام پر خالی کیاگیا تاہم صہیونی فوج کی جانب سے اس وقت سے اب تک کئی مرتبہ فلسطینی باشندوں پر رات کے وقت پرتشدد کارروائیاں کی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے حالیہ متنازعہ علاقے نابلس میں بیتا کے مقام پر قابض صہیونی فوج نے یہودی غیر قانونی بستیوں کے خلاف کییے گئے فلسطینیوں کے ایک مظاہرے پر طاقت کا بدترین استعمال کیا اور انتقامی کارروائی کا نشانہ بناتے ہوئے 34 سے زائد فلسطینیوں کو زخمی کر دیا۔
صہیونی فوج نے مظاہرین پر تشدد کا ساتھ ربر کے خول میں لپٹی گولیاں برسائیں اوربھاری مقدار میں آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے متاثر ہوکر 26 کے قریب فلسطینی مظاہرین بے ہوش ہوگئے۔
صہیونی فوج نے مقبوضہ دریائے اُردن کے مغربی کنارے میں جہاں گذشتہ سال فلسطینی اراضی پر غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر کیلیے صہیونی آبادکاروں نے بڑے پیمانے پر خیمے لگادیے تھےاور اسے فلسطینیوں نے آبادکاروں کے ساتھ مسلسل تصادم کے بعد دوبارہ حاصل کیا تھا تاہم ان جھڑپوں میں اب تک 6 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں ۔