(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عینی شاہدین کے مطابق شہید ہونے والے نوجوان کو شدید زخمی حالت میں رفیدیا اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ہسپتال پہنچنےتک زیادہ خون بہ جانے کے باعث بکیر کی زندگی نہیں بچائی جاسکی اور وہ خالق حقیقی سے جاملے۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوج نے شمالی مغربی کنارے کے شہر نابلس کے فلسطینی بلاطہ نامی پناہ گزین کیمپ پرحملہ کر دیا جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینیوں کو تشددکا نشانہ بنایا اور براہ راست فائرنگ کی جس کا نشانہ بن کر ایک شہری کی شہادت ہوگئی جس کی شناخت بکیر حشاش کے نام سے کی گئی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق شہیدہونے والے نوجوان کو شدید زخمی حالت میں رفیدیا اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ہسپتال پہنچنےتک زیادہ خون بہ جانے کے باعث بکیر کی زندگی نہیں بچائی جاسکی اور وہ خالق حقیقی سے جاملے۔
دوسری جانب علی الصبح رام اللہ شہر میں صہیونی آبادکاروں نے حملہ کر کے 25 سالہ فلسطینی نوجوان مصطفیٰ سلامہ کو شہید کر دیا، مصطفیٰ شادی شدہ اورتین بچیوں کے باپ تھے۔
واضح رہے کہ صہیونی فوج اور آبادکار فلسطینیوں کوکسی بھی مقام پر تشدد کا نشانہ بنانے کے لیے آزاد ہیں اور انہیں ان پرتشدد کارروائیوں سے روکنے کیلیے اسرائیل میں صہیونی مظالم کے خلاف کوئی قانون نہیں بناہے۔