(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) بغیراجازت کے گھر تعمیر کرنے کے جھوٹے بہانےبناکر اسرائیلی قابض فوج نےاسرائیلی قابض میونسپلٹی کے حکم پر حلیسی کے 2014 میں تعمیر کیے گئے 60 مربع میٹر گھر کو قانونی اجازت نامے کے ہوتے ہوئے بھی غیر قانونی قرار دے کر ملبے کا ڈھیر بنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی قابض فوج نے سلوان میں وادی الحلوہ محلے میں فلسطینی رہائشی سلطان حلیسی کا مکان مسمار کر کے وہاں کے رہائشیوں کو بے گھر کر دیا۔
بغیراجازت کے گھر تعمیر کرنے کے جھوٹے بہانےبناکر اسرائیلی قابض فوج نےاسرائیلی قابض میونسپلٹی کے حکم پر حلیسی کے 2014 میں تعمیر کیے گئے 60 مربع میٹر گھر کو قانونی اجازت نامے کے ہوتے ہوئے بھی غیر قانونی قرار دے کر ملبے کا ڈھیر بن گیااور بھاری بلڈوزروں سے انہدامی کے نتیجے میں 10000 شیکل جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔
واضح رہے کہ صہیونی فوج فلسطینی باشندوں کے گھروں کو غیر قانونی اور ناجائز تجاوز کے نام پرخاص طور پر مقبوضہ بیت المقدس میں مستقل بنیادوں پر مکانات مسمار کررہی ہے۔