• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیل فلسطینی بھوک ہڑتالی کی زندگی کا ذمہ دار ہے، امریکی کانگریس

منگل 04-01-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
اسرائیل فلسطینی بھوک ہڑتالی کی زندگی کا ذمہ دار ہے، امریکی کانگریس
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) راشدہ طلیب نےوزیرخارجہ انتھونی بلینکن سے مطالبہ کیا کہ "اسرائیل کی نسل پرستانہ پالیسی   کے نتیجے  میں فلسطینیوں کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیرکسی الزام یا منصفانہ ٹرائل کے بغیر جیلوں میں بند کرنے کے اس قانون  کو ختم کیا جائے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز امریکہ  میں کانگریس پارٹی کی خاتون رکن راشدہ طلیب نے اسرائیلی جیل میں اپنی غیر قانونی حراست سے رہائی حاصل کر نے کیلیے 141 دن تک بغیر کچھ کھائے احتجاجی بھوک ہڑتال کرنے والے اسیرھشام ابو ھواش کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ قابض ریاست اسرائیل فلسطینی قیدی کی زندگی کا مکمل ذمہ دار ہے اور اس کی صحت کی مسلسل بگڑتی حالت کے بعد بھی  اسیر کی رہائی کے فیصلے میں تاخیر انسانی المیے کو جنم دے سکتا  ہے۔

راشدہ طلیب نےوزیرخارجہ انتھونی بلینکن سے مطالبہ کیا کہ "اسرائیل کی نسل پرستانہ پالیسی   کے نتیجے  میں فلسطینیوں کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیرکسی الزام یا منصفانہ ٹرائل کے بغیر جیلوں میں بند کرنے کے اس قانون  کو ختم کیا جائے۔

راشدہ طلیب نے مزید کہا کہ قید کے دوران اسیر کو ہر قسم کے زندگی کے خطرات لاحق ہیں اور اس صورت حال میں صہیونی  عدالت ھشام کی صحت اور اس کی زندگی کی حفاظت کیلیے عالمی برادری کو جوابدہ ہوگی۔

Tags: اسرائیلامریکی کانگریسبھوک ہڑتالراشدہ طلیبفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.