(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی بلدیہ کے مطابق مکان کو اپنے ہی ہاتھوں مسماری پر فلسطینی بھاری جرمانے سے بچ سکتا ہے دوسری صورت میں صہیونی بلدیہ کےبلڈوزر مکان کی مسماری کے عوض فلسطینی رہائشی سے کئی ہزار شیکل طلب کر نے کاغیر قانونی اختیار رکھتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوبیت المقدس کے قصبے بیت حنینا سے تعلق رکھنے والے فلسطینی شہری صھیب الرجبی کو اسرائیلی بلدیاتی ادارے کی جانب سےاپنے آبائی گھر کو غیر قانونی قرار دیے جانے کے بعد مسماری کے نوٹس جاری کر دیے گئے جس کے نتیجے میں فلسطینی کو ایک ہفتے کے اندر مکان کو منہدم کر نا ہو گا۔
صہیونی بلدیہ کے مطابق مکان کو اپنے ہی ہاتھوں مسماری پر فلسطینی بھاری جرمانے سے بچ سکتا ہے دوسری صورت میں صہیونی بلدیہ کےبلڈوزر مکان کی مسماری کے عوض فلسطینی رہائشی سے کئی ہزار شیکل طلب کر نے کاغیر قانونی اختیار رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوج کسی بھی فلسطینی شہری کے گھر کو غیر قانونی قرار دے کر انہدامی کی کارروائی کر تے ہوئے فلسطینی خاندان کو بے گھر کر دیتے ہیں، اقوام عالم کی بھر پور مذمت کے باوجود اب تک اسرائیل میں بے شمار فلسطینی خاندان اپنے قانونی گھروں سے بےدخل کیے جاچکے ہیں۔