(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) بھارتی فوجیوں نے ہمیشہ کی طرح علاقے میں انٹرنیٹ سروس معطل کرکے کشمیریوں کا بیرونی دنیا سے رابطہ مکمل طور پر منقطع کر دیا جس کے باعث بھارتی مظالم کی اصل داستان پوری دنیا سے چھپانے میں بھارت ایک بار پھر کامیاب ہوگیا ہے۔
ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ جموں وکشمیر میں سری نگر کے علاقے ہارون میں قابض بھارتی فوجیوں نے ایک مرتبہ پھرسرچ آپریشن کی آڑ میں گھر گھرتلاشی کے دوران ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کی اورکالعدم تنظیم کے ساتھ تعلق کے بے بنیاد الزام کے بہانے 2 بے گناہ کشمیری نوجوانوں کوفائرنگ کر کے شہید کردیا۔
قابض بھارتی فوجیوں نے مظلوم کشمیریوں کو سری نگر کےپورے علاقے کا محاصرہ کر نے کے بعد رہائشیوں کو گھروں سے باہر نکال کر تشددکیا اور بہیمانہ طریقے سے ان نوجوانوں کو شہید کر دیا، اس دوران بھارتی فوجیوں نے ہمیشہ کی طرح علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی جس کے نتیجے میں کشمیریوں کا بیرونی دنیا سے رابطہ مکمل طور پر منقطع کر دیا گیا اور ان پر بیتنے والے بھارتی مظالم کی اصل داستان پوری دنیا سے چھپانے میں بھارت ایک بار پھر کامیاب ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر بڑھتے ہوئے مظالم کے خلاف اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ حقیقی انداز میں آواز اٹھائےاوراقوام عالم میں بھارت کو دہشت گرد ریاست قرارد ے۔