(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) روسی ساختہ ان میزائلوں کا حجم ایک چھوٹے میزائلوں کے برابر ہوتا ہے اور انہیں ’14 اعشاریہ 5‘ اینچ کے دھانے والی توپ کے ذریعے ہدف تک پہنچایا جاتا ہےاور اس کا مار 3700 میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانےکی صلاحیت رکھتا ہے۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے محاصرہ زدہ علاقے غزہ کی پٹی میں صہیو نی غاصب فوج نےجنگی طیاروں سے فلسطینی مزاحمتکاروں کے ٹھکانوں پروحشیانہ بمباری کی تھی جس کا جواب دیتے ہوئے مزاحمت کاروں کی جانب سے بھی فضائی دفاع یونٹ نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے’سام 7‘ میزائلوں کا استعمال کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ غزہ کے مزاحمت کاروں نے یہ سام 7 اسٹیریلا‘ روسی ساختہ میزائل اس وقت داغے جب صہیونی فوج نے جنوبی غزہ میں خان یونس کے مقام پر القادسیہ کیمپ پرہیلی کاپٹروں اور طیاروں کے ذریعے بمباری شروع کی تھی۔
خیال رہے کہ روسی ساختہ ان میزائلوں کا حجم ایک چھوٹے میزائلن کے برابر ہوتا ہے اور انہیں ’14 اعشاریہ 5‘ اینچ کے دھانے والی توپ کے ذریعے ہدف تک پہنچایا جاتا ہےاور اس کا مار 3700 میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانےکی صلاحیت رکھتا ہے۔