• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج کا حملہ، بدترین تشدد کے بعد نوجوان گرفتار

پیر 03-01-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج کا حملہ، بدترین تشدد کے بعد نوجوان گرفتار
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض  فوج نے فلسطینی کے سر اور جسم کے دوسرے حصوں پر لاٹھیوں اور بندوق کے بٹوں سے متعددوار کیے اور اسے لہو لہان کر کے تفتیشی مرکز منتقل کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ روزمقبوضہ فلسطین میں ام الفحم کے مقام پر  صہیونی  جیل میں قیدفلسطینی ھشام ابو ھواش  کی 140 روزہ بھوک ہڑتال کےنتیجے میں بگڑتی حالت کے  باوجود رہائی نہ دینے پرفلسطینیوں نے  پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا  اور بے گناہ اسیر جو لمحہ لمحہ موت کے قریب بڑھ رہا ہے کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ۔

مظاہرین نے صہیونی جیل میں زندگی اور موت کی جنگ لڑنے والے پانچ بچوں کے والد ھشام ابو ھواش کی رہائی کا مطالبہ کیاجس پر صہیونی اہلکاروں نے مظاہرے کو ختم کر کے شرکاءکو منتشر ہوجانے کا حکم دیا جسے نا منظور کر تے ہوئے مظاہرین نے اسرائیل مخالف نعرے لگائےجبکہ   اسیر کے حق میں نعرے لگانے پر صہیونی فوج نےایک  فلسطینی نوجوان حسن محمود کووحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے  گرفتار کر لیا۔

قابض  فوج نے فلسطینی کے سر اور جسم کے دوسرے حصوں پر لاٹھیوں اور بندوق کے بٹوں سے متعددوار کیے اور اسے لہو لہان کر کے صہیونی جیل منتقل کر دیاجہاں نوجوان کو تفتیشی مراحل سے گزاراجارہا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل میں صہیونی عدالت نے فلسطینی قیدی  ھشام ابو ھواش کو بغیر کسی الزام کے گذشتہ برس کے ماہ اکتوبر سے گرفتار کر رکھا تھا جس کے باعث ھشام نے احتجاجی بھوک ہڑتال کا آغاز کیا تھاجو کہ 140 روز تک جا پہنچی ہےتاہم قابض حکام تاحال  اسیر کو رہا نہ کر نے کے فیصلے پر قائم ہے۔

Tags: اسرائیلی فوجصہیونیئزمفلسطینی مظاہرینفلسطینی نوجواننوجوان گرفتار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.