(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) کورونا کے ایک اور ویرینٹ ڈیلٹا اوراومیکرون کے امتزاج کو ‘ڈیلمیکرون’ کہا جاتا ہے، اس کے کیسز بھی اسرائیل میں سامنے آئےہیں جبکہ یہ دوسری قسم بھی اسرائیلیوں پر حملہ آور ہورہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قابض صہیونی ریاست اسرائیل میں عالمی وباء کورونا وائرس نے ایک نئی شکل میں شہریوں کو شکارکرنا شروع کر دیا ہے جس کے باعث عام فلو کے مریض کورونا کے وائرس سے متاثر ہوکر نئی بیماری میں مبتلا ہو رہے ہیں جسے فلو اور کورونا کے امتزاج کا نیا نام فلورونا دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کورونا کے ایک اور ویرینٹ ڈیلٹا اوراومیکرون کے امتزاج کو ‘ڈیلمیکرون’ کہا جاتا ہے، اس کے کیسز بھی اسرائیل میں سامنے آئےہیں جبکہ یہ دوسری قسم بھی اسرائیلیوں پر حملہ آور ہورہی ہے جس میں مبتلا ایک خاتون کو وسطی اسرائیل کے شہر پیتاہ تکوا سے ہسپتال منتقل کیا گیا ہےخاتوں کو ویکسین نہیں لگا ئی گئی تھی تاہم ان میں وائرس کی نسبتاً ہلکی علامات ہیںجس کے باعث انہیں ہسپتال سے جلد ہی ڈسچارج کردیا جائے گا۔
خیال رہے کہ اسرائیل میں کوروناوائرس اور فلو انفیکشن کےامتزاج کی مختلف اقسام ایک ایسے وقت میں سامنے آرہی ہیں کہ جب دنیا ڈیلٹا اور اومیکرون سے نبرد آزما ہے۔