(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اس سے قبل تک اسرائیلوں پر متحدہ عرب امارات میں قدم رکھنے پر پابندی تھی تاہم نارملائزیشن کے معاہدے کے بعد سےامارات سے اچھے تعلقات کے نتیجےمیں صہیونی شہری آزادانہ امارات میں گھوم پھر رہے ہیں اور چوری جیسی حرکات پر بھی جر مانے کے عوض رہا کر دیے جاتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز متحدہ عرب امارات میں دبئی ایئر پورٹ پر قابض صہیونی ریاست اسرائیل کے 3 شہریوں کو اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب وہ دبئی کی ڈیوٹی فری شاپ سے قیمتی شراب، چاکلیٹ اور گولڈ پلیٹڈ اسمارٹ فون چوری چوری کرتے ہوئے 3 اسرائیلی پکڑے گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی شہری جن کے بارے میں صہیونی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ دبئی میں سیاحت کی غرض سے آئے تھے اسرائیل کی سفارتی کوششوں کے بعددبئی کی جیل سے جرمانے کی ادائیگی کے بعد رہا کردیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل تک اسرائیلوں پر متحدہ عرب امارات میں قدم رکھنے پر پابندی تھی تاہم نارملائزیشن کے معاہدے کے بعد سےامارات سے اچھے تعلقات کے نتیجےمیں صہیونی شہری آزادانہ امارات میں گھوم پھر رہے ہیں اور چوری جیسی حرکات پر بھی جر مانے کے عوض رہا کر دیے جاتے ہیں البتہ ایک اسرائیلی سیاح کو منشیات اور چوری کے کیس میں ملوث ہونے کے شبے میں 2 ہفتے قبل بھی گرفتار کیا گیا تھا۔