(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینیوں نے بھی صہیونی آبادکاروں پر جوابی حملہ کیا جس کے باعث جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا اور قابض فوج نے 6 فلسطینیوں کو حراست میں لیتے ہوئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
اطلاعا ت کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی آبادکاروں کے ایک منظم گروپ نے قبلہ اول جو کہ مسلمانوں کاتیسرا مقدس ترین مقام ہے میں داخل ہوکر فلسطینی نمازیوں پر تشدد کیا اور مقدسات کی بےحرمتی کر کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو بھڑکایا۔
مسجد اقصیٰ میں صہیونی شر پسندوں کی جانب سے جاری ان بے ہودہ حرکات کے نتیجے میں فلسطینی نوجوانوں نے بھی صہیونی فوج کی موجودگی میں جو آبادکاروں کی حفاظت کیلیے ان کے ساتھ رہتی ہے ان پر جوابی حملہ کیا جس کے باعث جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا اور قابض فوج نے 6 فلسطینیوں کو حراست میں لیتے ہوئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
صہیونی فوج نے فلسطینیوں پر بھاری مقدار میں آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ربر کی دھاتی گولیوں کا بے دریغ استعمال کیا جس کے نتیجے میں 12 کے قریب فلسطینی شدید زخمی ہوگئے جنہیں قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہےجبکہ اور درجنوں کو سانس گھٹنے کی شدید تکلیف کے باعث ہلال احمر کی ٹیموں نے فوری طبی امداد فراہم کی ۔
صہیونی آباد کار روزانہ کی بنیاد پراقصیٰ مسجدمیں دمشق گیٹ سے داخل ہوکر مسجد کے صحنوں میں اشتعال پھیلانےکیلیے آزادنہ چکر لگاتے ہیں اور عبادت گزاروں کو تشددکا نشانہ بناتے ہیں جبکہ اسرائیلی فوج صہیونی آبادکاروں کومکمل تحفظ فراہم کر تی ہے۔