(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ھشام کےساتھ اظہاریکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہرے میں انکے معصوم بچوں نے بھی اقوام عالم سے اپیل کی کہ ان کےبے گناہ والد کو جلد صہیونی جیل سے رہائی دلاکر ان کی جان بچائی جائے۔
مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی قیدیوں کے امور سے متعلق کمیٹی برائے اسیران قیدی کلب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گذشتہ روز صہیونی زندانوں اپنی غیر قانو نی حراست کے خلاف40 ویں روز بھی جاری بھوک ہڑتال پر قائم رہنے والے فلسطینی قیدی ھشام ابو ھواش کےاہل خانہ نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اسیر کی فوری رہائی کیلیے اسرائیلی حکام پر دباؤ کا مطالبہ کیا ہے۔
ھشام کےساتھ اظہار یکجہتی کے لیےکیے گئے احتجاجی مظاہرے میں بڑے پیمانے پر مقامی شہریوں سمیت اہم سیاسی و سماجی کارکنان نےاسیر کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا جبکہ احتجاج میں شامل ابو ھواش کے معصوم بچوں نے بھی اقوام عالم سے اپیل کی کہ ان کےبے گناہ والد کو جلد صہیونی جیل سے رہائی دلاکر ان کی جان بچائی جائے۔
واضح رہے کہ ھشام ابو ھواش کی مسلسل جاری بھوک ہڑتال کے باعث ان کے اعصاب نے کام کر نا چھوڑدیا ہے اور ان میں کومہ کی ابتدائی علامات پیدا ہو چکی ہیں جس سے وجہ سے انہوں نے گذشتہ ایک روز سے پانی بھی پینا چھوڑ دیا ہے۔