(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) بئیر ہداج صحرا لنقب میں موجود ایک بدو گاؤں ہے جہاں ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی رہائش پذیر ہیں جن کی2500 دونم زمین پر نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاست کے وزیر داخلہ کی جانب سے جنوبی النقب میں عزازمہ کے علاقے میں چار نئی یہودی بستیاں تعمیر کر نےکے نئے منصوبے کا اعلان کیا گیا ہےجس کے نتیجے میں علاقے کے 300 سے زائد فلسطینی خاندانوں کوان کے گھروں سے جبری طور پر بے دخل کر دیا جائے گا۔
صہیونی حکام کے اس جارحیت سے بھر پور منصوبے کے خلاف بئیر ہداج میں مقامی کمیٹی نے ایک بیان میں شدید مذمت کر تے ہوئے خبردار کیا ہے کہ صہیونی حکومت بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر کے لئے 300 سے زائد فلسطینی گھرانوں کو بے گھر کر کے ان کی زمینوں پر قبضہ کر لے گی۔
واضح رہے کہ بئیر ہداج صحرا لنقب میں موجود ایک بدو گاؤں ہے جہاں ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی رہائش پذیر ہیں جن کی2500 دونم زمین پر نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دی جارہی ہے۔