(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ہلال احمر تنظیم کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ صہیونی فوج کے ہاتھوں زخمی فلسطینیوں کو فوری طبی امداد دی گئی ہے ساتھ ہی آنسو گیس کی شیلنگ سے دم گھٹنے والے سات افراد کو بھی ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہے۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روزمقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس کے جنوب میں واقع قصبے بیتا اور بیت دجن میں صہیونی غیر قانونی آبادکاری کے خلاف فلسطینی باشندوں کے پر امن مارچ پر قابض صہیونی فوج نے طاقت کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے دھاتی خول میں لپٹی ربر کی گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئےجبکہ بھاری مقدار میں آنسو گیس کی شیلنگ سے مارچ کے شرکاء کو منتشر کیا گیا۔
فلسطینیوں کی قابض فوج کے ساتھ شروع ہونے والی جھڑپوں کے حوالے سے ہلال احمر تنظیم کے ایمرجنسی ڈائریکٹر احمد جبریل نے بتایا کہ 44 کے قریب زخمیوں کو فوری طبی امداد دی گئی ہے ساتھ ہی آنسو گیس کی شیلنگ سے دم گھٹنے والے سات افراد کو بھی ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہے۔