(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مسجد اقصیٰ میں صہیونی شر پسندوں کو بے حرمتی سے روکنے والے فلسطینی باشندوں پرقابض فوج نےآبادکاروں کو تشدد کا موقع دیا اور مزاحمت کے الزام میں کم سے کم 5فلسطینی نوجوانوں کو بھی حراست میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں قابض فوج کی سرپرستی میں صہیونی شر پسندآبادکاروں نے فلسطینی نمازیوں پر تشدد کرتے ہوئے مقدس مقامات کی بےحرمتی کی۔
مسجد اقصیٰ میں صہیونی شرپسندوں کو بے حرمتی سے روکنے والے فلسطینی باشندوں پرقابض فوج نےآبادکاروں کو تشدد کا موقع دیا اور مزاحمت کے الزام میں کم سے کم 5فلسطینی نوجوانوں کو بھی حراست میں لے لیا۔
فلسطینی محکمہ اوقاف کے مسلسل انتباء کے باوجود صہیونی آباد کار روزانہ کی بنیاد پراقصیٰ مسجد میں دمشق گیٹ سے داخل ہوکر مسجد کے صحنوں میں اشتعال پھیلانےکیلیے آزادنہ چکر لگاتے ہی اور عبادت گزاروں کو تشددکا نشانہ بناتے ہیں جبکہ صہیونی فوج قبلہ اول کے تقدس کو نظر انداز کر کے جوتوں سمیت مسجد میں داخل ہوتے ہیں اورصہیونی آبادکاروں کو تحفظ فراہم کر تے ہیں۔