(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسماعیل ہنیہ نے ابو ھواش کے خاندان سے کہا کہ اسیر جس بہادری سے اپنے حقوق کی آزادی کی جنگ لڑ رہےہیں اس پر ہمیں ان کےدشمن کے سامنے نہ جھکنے پر فخر ہے اور وہ ظالم کے جبر کےآگےاس امتحان میں کامیاب ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے صہیونی زندانوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدی ھشام ابو ھواش کے گھر والوں سے رابطہ کر کے قیدی سے اظہار یکجہتی کیا۔
اسماعیل ہنیہ نےکہا کہ ہم ابو ھواش کو درپیش مشکلات کے خاتمے کے لئے کچھ عرب پارٹیوں سمیت دیگر ذمہ داران سے رابطے میں ہیں،
فلسطینی قیدیوں کے حوالے سے تحریک کے واضح مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں نے ابو ھواش کے خاندان سے کہا کہ اسیر جس بہادری سے اپنے حقوق کی آزادی کی جنگ لڑ رہےہیں اس پر ہمیں ان کےدشمن کے سامنے نہ جھکنے پر فخر ہے اور وہ ظالم کے جبر کےآگےاس امتحان میں کامیاب ہوں گے۔
واضح رہے کہ فلسطینی قیدی ھشام ابو ھواش کی 137 روز سے جاری بھوک ہڑتال کے خاتمے کیلیے اسرائیلی عدالت نے عالمی دباؤ کے نتیجے میں قید میں مزید توسیع نہ کر نے کافیصلہ کیا تھا جسے اسیر نےمسترد کردیا اور مکمل آزادی تک بھوک ہڑتال ختم نہ کر نےسے انکار کر دیا ہے۔