(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) تحریک کے وفد نے مسئلہ فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کی مخالفت کے لئے الجزائر کی خدمات کا اعتراف کیا اور حکام سمیت الجزائری عوام کی فلسطینیوں سے محبت کو خراج تحسین پیش کیا۔
مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشت گردی کے خلاف برسر پیکار اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے رکن سامی ابو زھری کی قیادت میں تحریک کے وفد نے افریقی ملک الجزائر پہنچ کر ایوان زیریں پیپلز نیشنل اسمبلی کے عہدیداران اور قومی رہنماؤں سمیت نیشنل کونسل برائے انسانی حقوق،نیشنل لبریشن فرنٹ، نیشنل ڈیموکریٹک اسمبلی، فیوچر فرنٹ پارٹی، تحریک برائے امن اور مسلم امہ ایسوسی ایشن الجزائر کے رہنماؤں سے مختلف اوقات میں ملاقاتیں کیں۔
سامی ابو زھری نے الجزائری صدر عبدالماجد تبون کی جانب سے فلسطینی حلقوں کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے الجزائری عہدیداران اور قومی رہنماؤں کو فلسطین میں ہونے والے حالیہ واقعات بالخصوص بیت المقدس اور مسجد اقصی میں ہونے والی کشیدگی سے آگاہ جبکہ غزہ کی پٹی کے بھی سکیورٹی کے موجودہ بگڑتے حالات اورمسائل سے بھی آگاہ کیا گیا۔