(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی قیدی ھشام ابو ھواش کی مسلسل جاری بھوک ہڑتال کے بعد صہیونی عدالت نے حراستی مدت کو مزید بڑھانے کے بجائے منجمد کر نے کا فیصلہ کیا ہے جس کے نتیجے میں عنقریب اسیراکی رہائی متوقع ہے۔
اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ مسجد اقصیٰ کی معلمہ اور فلسطینی کارکن خواتین خدیجہ خویص اور ھنادی حلوانی نے 133 روز تک صہیونی جیلوں میں اپنی غیر قانونی حراست کے خلاف احتجاجی بھوک ہڑتال کر نے والے قیدی ھشام ابو ھواش سے ہسپتال میں ملاقات کی ۔
القدس کی فلسطینی کارکن خواتین نے بھوک ہڑتال کرنے والےاسیر ھشام کی عیادت کی اور ان کی صحت کے مشکل حالات کے پیش نظرجلد صحت یابی کے لیے دعا کی،پانچ ماہ کے قریب عرصے تک بھوکے رہنے کے باعث ھشام صحت کی شدید پیچیدگیوں اور انتہائی نازک حالات کا شکار ہیں جس میں ان کی بینائی اور قوت سماعت بھی متاثر ہوئی ہے جبکہ جسم کے اہم اعضاء نے کام کر نا چھوڑ دیاہے۔
خیال رہے کہ فلسطینی قیدی ھشام ابو ھواش کی مسلسل جاری بھوک ہڑتال کے بعد صہیونی عدالت نے حراستی مدت کو مزید بڑھانے کے بجائے منجمد کر نے کا فیصلہ کیا ہے جس کے نتیجے میں عنقریب اسیراکی رہائی متوقع ہے۔