(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اس سے قبل بھارتی رکن پارلیمنٹ تجسوی سریا کی بھی مسلمانوں اور مسیحیوں کو ہندو بنانے پر زور دینے کی ایک شدت پسندانہ وڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر امریکی اخبار نےاپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ بھارت میں عیسائیوں پر بڑھتے مظالم کی وجہ ہندو انتہا پسندانہ سوچ ہے۔
اسرائیل کے عبرانی نشریاتی ادارے کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ اب مسیحی برادری بھی ہندوانتہا پسندوں کے شدید مظالم کا نشانہ بن رہی ہے جسےعرف عام میں آر ایس ایس کہا جاتا ہے
رپورٹ کے مطابق بھارت کے کئی بڑے شہروں میں انتہا پسند جماعت آر ایس ایس کووزیر اعظم نریندر مودی کی پارٹی بی جے پی کی مکمل سرپرستی حاصل ہے، یہ آر ایس ایس کی جماعت جو پورے بھارت میں سوائے ہندوؤں کے کسی دوسرے مذہب سے تعلق رکھنے والےشہریوں کو برداشت نہیں کر تی جس کے نتیجے میں ریاست ہریانہ میں گرجا گھر میں توڑ پھوڑ کے علاوہ دیگر واقعات واضح ثبوت پیش کرتے ہیں کہ آر ایس ایس کو مودی کی کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے۔
اس سے قبل بھارتی رکن پارلیمنٹ تجسوی سریا کی بھی مسلمانوں اور مسیحیوں کو ہندو بنانے پر زور دینے کی ایک شدت پسندانہ وڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر امریکی اخبار نےاپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ بھارت میں عیسائیوں پر بڑھتے مظالم کی وجہ ہندو انتہا پسندانہ سوچ ہے، امریکی اخبار نے انکشاف کیا کہ ہندو انتہاپسند بھارت میں رہنے والے عیسائیوں کو زبردستی ہندو مذہب اختیار کرنے پر مجبور کررہے ہیں۔