(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) محکمہ اوقاف کے مطابق ایک روز قبل بھی صہیونی پولیس کی نگرانی میں درجنوں صہیونی آباد کاروں نے مسجد کے المغاربہ دروازے سے مختلف گروپس کی صورت میں داخل ہوکرنمازیوں کو تشدد کیا اور نوجوانوں کو جھڑپوں کے لیے اکسایا۔
مقبوضہ بیت المقدس میں القدس کےفلسطینی محکمہ اوقاف کی جانب سے ایک بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ صہیونی شر پسند عناصر مسلسل فوج کی سرپرستی میں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی جیسے قبیح اقدامات کر رہے ہیں جبکہ صہیونی فوجی اہلکارفلسطینیوں کے مقابلے میں صہیونی آبادکاروںکو تحفظ فراہم کر رہے ہیں اور جوتوں سمیت مسجد میں داخل ہو کرصہیونیوں کی پھیلائی ہوئی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں فلسطینیوں کو تشدد اور بڑے پیمانے پر گرفتار کر رہے ہیں۔
محکمہ اوقاف کے مطابق ایک روز قبل بھی صہیونی پولیس کی نگرانی میں درجنوں صہیونی آباد کاروں نے مسجد کے المغاربہ دروازے سے مختلف گروپس کی صورت میں داخل ہوکرنمازیوں کو تشدد کیا اور نوجوانوں کو جھڑپوں کے لیے اکسایا۔