(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی وزیر حسین الشیخ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بہترین نتائج پر معمور دونوں رہنما ؤں کی یہ ملاقات کامیاب رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزفلسطینی صدر محمود عباس نے فلسطین شہر رام اللہ میں صہیونی ریاست کے سابق آرمی چیف اور موجودہ وزیر دفاع بینی گینٹز سے ملاقات کی اور دونوں جانب سے سکیورٹی رابطوں کو مضبوط و مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، تاہم سوشل میڈیا پرمختلف انداز سے اس ملاقات کے حوالے سے کارٹون شیئر کیے گئے جس میں فلسطینی اتھارٹی کے صدر آرام دہ صوفے پر بیٹھے سیب کھاتے صہیونی وزیر دفاع کے پاؤں دھورہے ہیں جن کا ایک جوتا فلسطینی صدر کے سر پر رکھا ہوا ہے جبکہ دوسری جانب فلسطینی وزیر حسین الشیخ میڈیا بریفنگ میں سیکورٹی، اقتصادی اور انسانی امورسے متعلق اس ملاقات کو فلسطینیوں کے حق میں کامیاب قرار دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ فلسطینی صدر اور صہیونی وزیردفاع کی اس ملاقات کے بعد فلسطینی شہری امور کے وزیر حسین الشیخ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بہترین نتائج پر معمور دونوں رہنما ؤں کی یہ ملاقات کامیاب رہی ہے۔