(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس رہنما نے کہا کہ رواں سال مئی میں قابض دشمن نے غزہ کی پٹی پر جنگ مسلط کی اور فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، اسی طرح آئندہ بھی صہیونی دشمن جارحیت کے نتیجے میں ناکامی کا منہ دیکھے گا۔
ذرائع کےمطابق مقبوضہ فلسطین میں صہیونی شر انگیزیوں سے نمٹنے کے لیےاسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ عزاالقسام بریگیڈ نے مزاحمتی قوتوں کو متحد کر کے مزاحمتی مشقوں کے ذریعے تیاری کاآغاز کر دیا ہےاور فلسطینی قوم سمیت دنیا کے زندہ وآزاد ضمیر انسانوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فلسطینی قوم اپنے غصب کیے گئے حقوق کے لحصول کے لیے ہرسطح پر جدو جہد جاری رکھےگی۔
حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع کی جانب سے ایک بیان میں واضح کیا ہےکہ غزہ کی پٹی میں مزاحمتی قوتیں قابض دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں اورغزہ میں صہیونی کی جارحیت کی صورت میں بھر پور جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح رواں سال مئی میں قابض دشمن نے غزہ کی پٹی پر جنگ مسلط کی اور فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، اسی طرح مزاحمتی طاقتوں نے معرکہ فرقان کے ذریعے دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا تھا اور آئندہ بھی صہیونی دشمنجارحیت کے نتیجے میں ناکامی کا منہ دیکھے گا۔