(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) جیل انتظامیہ کینسر میں مبتلا فلسطینی قیدی کے ساتھ برا سلوک کر رہی ہے اور ان کی ضروری ادویات کی فراہمی میں جان بوجھ کر تاخیر کی جارہی ہے جس کے باعث فلسطینی کی شدید حالت خراب ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روزقابض صہیونی ر یاست اسرائیل میں جیل انتظامیہ نےرام اللہ کے مشرقی قصبے برقعہ کے رہائشی 48 سالہ فلسطینی قیدی عبدالباسط معطان جو کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں تاہم صہیونی جیل انتظامیہ کی جانب سے مسلسل مجرمانہ غفلت برتی جارہی ہے جس کے نتیجے میں عبدالباسط اپنی نہایت ضروری ادویات سےگذشتہ کئی روز سے محروم ہیں ۔
فلسطینی قیدی کے وکیل کی جانب سے صہیونی جیل انتظامیہ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اسرائیلی عدالت میں متعدد مرتبہ اسیر کی حالت کے حوالے سے جمع کرائی گئی درخواستوں کے باوجود جیل انتظامیہ کینسر میں مبتلا فلسطینی قیدی کے ساتھ برا سلوک کر رہی ہے اور ان کی ضروری ادویات کی فراہمی میں جان بوجھ کر تاخیر کی جارہی ہے جس کے باعث فلسطینی کی شدید حالت خراب ہے۔