(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض ریاست کی بدنام زمانہ دامون جیل سے ایناس عصافرہ کوڈھائی برس بعد حال ہی میں رہا کیا گیا ہےجبکہ عصافرہ کے شوہر قاسم عصافرہ کو بھی صہیونی ریاست کی بربریت کی داستان رقم کر تے ہوئے صہیونی جیلوں میں عمر قید کے علاوہ 40 سال اضافی قید کی سزا سنا رکھی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشت گردی کے خلاف برسر پیکار اسلامی تحریک مزاحمت حماس کی جانب سے فلسطینی خاتون سماجی کارکن ایناس عصافرہ کی صہیونی جیل سے رہائی پر مبارک باددی گئی۔
حماس کی جانب سے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے ایناس عصافرہ سے ٹیلیفونک رابطے میں بات کرتے ہوئے انہیں اوران کے اہل خانہ کو رہائی سمیت عصافرہ کی دشمن کی قید میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔
قابض ریاست کی بدنام زمانہ دامون جیل سے ایناس عصافرہ کوڈھائی برس بعد حال ہی میں رہا کیا گیا ہےجبکہ عصافرہ کے شوہر قاسم عصافرہ کو بھی صہیونی ریاست کی بربریت کی داستان رقم کر تے ہوئے صہیونی جیلوں میں عمر قید کے علاوہ 40 سال اضافی قید کی سزا سنا رکھی ہے۔