(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج مقبوضہ علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر چھاپہ مار کارروائیوں میں فلسطینی شہریوں کو تشدد کا نشانہ بناکر اغوا کر رہی ہے جبکہ رہائشیوں کو مختلف بہانوں سے علاقے سے منتقلی کیلیے ہراساں کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی قابض فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے اوربیت المقدس کے مختلف علاقوں پر دھاوا بول کر 10 فلسطینیوں کو گھروں سے اغوا کر لیا۔
قابض فوج نے مغربی کنارے کے شہر قلقیلیہ میں طوباس اور کفر سابا میں دو نوجوانوں کو ان کے گھروں میں بلا جواز داخل ہوکرتشدد کر تے ہوئے اغوا کر لیاجبکہ محمود ابو مفریح نامی ایک نوجوان کو بیت الحم کے مشرق میں تقوہ قصبے میں اس کے گھر سے اغوا کیا، رام اللہ میں بھی صہیونی فوج نے گرفتاری کے بازار گرم رکھتے ہوئے محمد شجاعیہ کو اغوا کر لیا
ایک اور مقام پر اسرائیلی فوجیوں نے قلنسوہ شہر کے قریب فلسطینی مزدوروں کو لے جانے والی بس کواسلحے کے زور پر روکا اوراس میں سے 8 فلسطینیوں کو اغوا کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔