(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قطر کی جانب سےسنہ 1967ء کی سرحدوں پر مشتمل القدس کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کیے جانےکی حمایت جاری ہےاور وہ فلسطینی قوم کے دیرینہ اور آئینی حقوق سے متعلق اپنے اصولی موقف پر ڈٹا ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق قطر کی جانب سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں بالخصوص مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں برقہ کے مقام پر نہتے فلسطینیوں پر حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
قطری وزارت خارجہ نےصہیونی حکمرانوں کے احکامات پر قابض فوج کے ذریعےفلسطینی شہریوں پر وحشیانہ مظالم کوانسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دی ہے اور کہاہے کہ اسرائیل ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت برادر فلسطینی قوم کے خلاف گھناؤنے جرائم اور مظالم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور فلسطینیوں کے بنیادی حقوق دینے سے انکاری ہے۔
وزارت خارجہ نے عالمی برادری سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی قوم پر روازانہ کی بنیاد پر ہونےوالے حملوں اور جرائم کی روک تھام کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔
واضح رہے کہ قطر کی جانب سےسنہ 1967ء کی سرحدوں پر مشتمل القدس کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کیے جانےکی حمایت جاری ہےاور وہ فلسطینی قوم کے دیرینہ اور آئینی حقوق سے متعلق اپنے اصولی موقف پر ڈٹا ہوا ہے۔