(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) الشیخ جرح کے فلسطینی رہائشیوں کو بے گھر ہونے کا خطرہ ہے اور انہیں قابض صہیونی اہلکاروں کی جانب سے یکجہتی مارچ کے خلاف دھمکیاں دی ہیں کہ اگر انہوں نے زمین نہ چھوڑی تو وہ ان پر حملہ کر دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی قابض فوج نے گذشتہ روزمقبوضہ بیت المقدس کے الشیخ جراح محلے میں السالم فلسطینی خاندان کے گھر سے جبری بے دخلی کےلیے شروع کی گئی ہفتہ وار یکجہتی مارچ کو کچلنے کے لیے مظاہرین پر اس وقت براہ راست فائرنگ کر دی جب وہ اپنے آبائی گھروں سے جبری بے دخلی کے خلاف نعرے لگارہے تھے۔
صہیونی فوج نےمارچ کے شرکاء کو روکنے کے لیے تشدد کا سہارا لیا تاہم فلسطینی مظاہرین نےاحتجاج نہ روکا اور اسرائیل مخالف نعرے بازی جاری رکھی جس کےبعد صہیونی فوج نے مقامی فلسطینیوں سمیت غیر ملکی صحافی حضرات اور امدادی تنظیموں کے کارکنان کو ربر کی دھاتی گولیوں کانشانہ بنایا اور ایک مقامی مردوخاتون سمیت تین غیر ملکی کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔
واضح رہے کہ الشیخ جرح کے السالم خاندان سمیت فلسطینی رہائشیوں کو بے گھر ہونے کا خطرہ ہے اور انہیں قابض صہیونی اہلکاروں کی جانب سے یکجہتی مارچ کے خلاف دھمکیاں دی ہیں کہ اگر انہوں نے زمین نہ چھوڑی تو وہ ان پر حملہ کر دیں گے۔