(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فوج نے راہ سے گزرتے دو نوجوانوں جن کے نام ابو سنینا اور ابو ہدوان بتایا جارہا ہے کو پوچھ گچھ کے لیے روکا اور تلاشی کی روائیتی سرگرمی کےدوران نوجوانوں کو پیٹنا شروع کر دیاجس کے بعد غوا کی کارروا ئی کی گئی۔
ذرائع سےموصولہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ شب اسرائیلی قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر کی شارع الوود پر فلسطینی دو نوجوانوں کو شناخت کے بعدوحشیانہ تشدد کر تے ہوئے فوجی گاڑیوں میں ڈال کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فوج نے راہ سے گزرتے دو نوجوانوں جن کے نام ابو سنینا اور ابو ہدوان بتایا جارہا ہے کو پوچھ گچھ کے لیے روکا اور تلاشی کی روائیتی سرگرمی کےدوران نوجوانوں کو پیٹنا شروع کر دیاجس کے بعد غوا کی کارروا ئی کی گئی۔
اب تک کی موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج کے قبضے میں جانے والے فلسطینی نوجوانوں کے حوالے سے صہیونی تفتیشی مراکز لا علمی کا اظہار کر رہے ہیں اور کسی بھی قسم کی معلومات فراہم کر نے سے انکاری ہیں۔