(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی حکمرانوں کے اس نئے فیصلے میں پیشرفت امریکی عہدیدار کے تلابیب کے دورے کے بعد سامنے آئی ہے جس میں بینی گینٹز اور صہیونی صدر نےامریکہ کے ساتھ عالمی برادری سےبھی ایران پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیاتھا۔
عالمی ذرائع بلاغ کے مطابق صہیونی پارلیمنٹ(کینسٹ)کی مالیاتی امور کی کمیٹی کی جانب سے خفیہ طور پر ایران پر حملے کی متوقع تیاریوں سے متعلق اضافی بجٹ کی منظوری دیے جانے کے انکشافات ہوئے ہیں جو 9ارب کے لگ بھگ ہے اور اس بجٹ کو خفیہ طور پر اسرائیلی وزارت دفاع کو منتقل کیے جانے کی بھی نشاندہی کی گئی ہےاور اسے ایران کیلیے فوجی تیاریوں میں شامل کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ پیش رفت امریکی قومی سلامتی کے مشیر کے گذشتہ ہفتے تل ابیب کے دورے کے بعد سامنے آئی ہےجہاں انہوں نے بینی گینٹز اور اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ سے ملاقات کی تھی اور فریقین نے ایران کو وقت حاصل کرنے کی کوششوں سے روکنے کی ضرورت پر زور دینے کے ساتھ عالمی برادری سے بھی ایران پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیاتھا۔