(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) کمیٹی برائے اسیران کی جانب سے عالمی برادری اور انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ قابض صہیونی ریاست کے حکمرانوں پر دباؤ ڈالیں کہ ھشام ابو ھواش کی بے گناہی کے باوجود اسے قید میں رکھنے کے فیصلے کو تبدیل کریں اور اسے آزادی دیں۔
مقبوضہ فلسطین میں قیدیوں کے امور کی کمیٹی برائے اسیران کی جانب سے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں غیر قانونی حراست میں قید فلسطینی اسیر ھشام ابو ھواش کی احتجاجی بھوک ہڑتال 131 روز میں داخل ہوچکی ہے جس کے باعث قیدی کی حالت شدید کمزوری کی وجہ سےان تہائی خطرات سے دوچار ہے اور وہ کسی بھی وقت موت کے منہ میں جاسکتا ہے ۔
کمیٹی برائے اسیران کی جانب سے عالمی برادری اور انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ قابض صہیونی ریاست کے حکمرانوں پر ھشام ابو ھواش کی بے گناہی کے باوجود اسے قید میں رکھنے کے فیصلے کو تبدیل کریں اور اسے آزادی دیں۔