(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی معمر خاتون کو جس وقت اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال منتقل کیا ان کے جسم پر متعدد زخم تھےجس کے نتیجے میں خاتون کچھ دیر بعد ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےدار فانی سے کوچ کر گئیں۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز علی الصبح قابض ریاست میں رام اللہ کے شمال مشرق میں فلسطینی قصبے سنجیل کے قریب صہیونی شرپسند عناصر کی ایک تیز رفتار کار نے پیدل سفر کر نے والیایک 60 سالہ معمر فلسطینی خاتون جن کا نام غدیر مسالمہ بتایا جاتا ہے کو ٹکر مار دی جس کےنتیجے مین خاتون شدید زخمی ہوگئیں تاہم صہیونی آبادکار نے اپنی گاڑی سے خاتون کو مزید زخمی کیا اور صہیونی اہلکاروں کی موجودگی میں موقع سے فرار ہوگیا ۔
فلسطینی معمر خاتون کو جس وقت اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال منتقل کیا ان کے جسم پر متعدد زخم تھےجس کے نتیجے میں خاتون کچھ دیر بعد ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےدار فانی سے کوچ کر گئیں۔
واضح رہے کہ صہیونی آباد کار فلسطینیوں کی جان اور املاک کے نقصان کے بہانے ڈھونڈتے ہیں جس پر صہیونی فوج آبادکاروں کو مکمل سرپرستی فراہم کرتی ہے۔