(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) بھارتی فوج کے اس ظالمانہ اقدام کے بعد اہل علاقہ اور شہید کے خاندان کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے جس میں بے بس کشمیری مظاہرین کا اقوام عالم سے بھارتی جارحیت کے خلاف حقیقی معنی میں اقدامات کا مطالبہ جاری ہے۔
ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی جانب سے ایک اور ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کےنتیجے میں مظلوم و نہتے کشمیریوں کو انسانیت سوز سلوک کی بھیٹ چڑھاکر ضلع اسلام آباد میں آرونی کے علاقے میں مزید ایک اور کشمیری نوجوان کو بغیر کسی جرم کے فائرنگ کا نشانہ بنا تے ہوئے شہید کر دیا جبکہ علاقے میں دہشت پھیلا نے کے لیے بوڑھے، بچے کی تمیز کیے بغیر رہائشیوں کو سرراہ وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایااور خواتین سے دست درازی کی۔
مزید معلومات کے مطابق بھارت کی غاصب فوج نے علاقے کو چاروں جانب سے گھیر کر اندرونی و بیرونی راستون پر رکاوٹیں کھڑی کر دیں اور انٹر نیٹ سروس کو بھی معتل کر دیا گیا جس کے بعد نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں بے گناہوں کو گھروں سے باہر نکال کر تشدد کیا جبکہ شہید ہونے والے نوجوان کو وحشیانہ تشدد کے بعد گولیاں مار دیں۔
بھارتی فوج کے اس ظالمانہ اقدام کے بعد اہل علاقہ اور شہید کے خاندان کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے جس میں بے بس کشمیری مظاہرین کا اقوام عالم سے بھارتی جارحیت کے خلاف حقیقی معنی میں اقدامات کا مطالبہ جاری ہے۔