(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) رپورٹ کے مطابق صیہونی حکام، مصر کے ذریعے جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے لئے حماس کے ساتھ گفتگو میں مصروف تھے جبکہ گذشتہ روز ہی یہ واضح ہوا کہ یہ گفتگوکسی بھی نتیجے پر پہنچنے میں ناکام ہو چکی ہے۔
اسرائیل کے عبرانی نشریاتی ادارے کی جاری کر دہ ایک رپورٹ کے مطابق مصر کی جانب سے فلسطینی مزاحمتی تحریکوں اوراسرائیل کے صیہونی حکمرانوں کے درمیان مصالحت کی کو ششیں ناکام ہو گئی ہیں جس کے نتیجے میں اب غاصب صیہونی حکومت اور فلسطینی مزاحمتی محاذ کے درمیان نئی جنگ چھڑنے کے خطرات نے پھر سر اٹھایا ہےاور دوبارہ جنگی حالات پیدا ہونے کے خدشات ظاہر کیے گئے ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق صیہونی حکام، مصر کے ذریعے جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے لئے حماس کے ساتھ گفتگو میں مصروف تھے جبکہ گذشتہ روز ہی یہ واضح ہوا کہ یہ گفتگوکسی بھی نتیجے پر پہنچنے میں ناکام ہو چکی ہے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے لئے حماس اور تل ابیب کے درمیان جاری مصری ثالثی ناکام ہو گئی ہے جو کسی بھی نئی لڑائی کا سبب بن سکتی ہےجبکہ حماس نے مصری ثالثیوں کی جانب سے ارسال کردہ صیہونی پیغام کے جواب میں متنبہ کیا ہے کہ اگر گفتگو کے بلند و بانگ صیہونی دعوے کے بعد بہتر اور نئی پیشکش نہ دی گئی وہ بھی جواب میں خاموش نہ بیٹھے گی