(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس رہنما نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کے اہلکاروں کے ہاتھوں بیرزیت یونیورسٹی کے طالب علم یوسف انیس ابو محسن اور سابق اسیر اور زخمی فادی عبدالرزاق دراغمہ کی حراست ناقابل قبول ہے۔
ذرائع کےمطابق اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے رہنما فازع صوافطہ نے فلسطینی اتھارٹی کی ماتحت پولیس کے ہاتھوں بے گناہ نہتے فلسطینیوں کی گرفتاریوں پرشدیدتنقیدکرتے ہوئے کہا کہ قابض دشمن کے خلاف احتجاج کرنے اور آزادی کے لیے جدو جہد کرنے والوں کو گرفتار کرنا انسانیت کے خلاف جرم ہے۔
صوافطہ نےفلسطینی اتھارٹی کے اہلکاروں کے ہاتھوں بیرزیت یونیورسٹی کے طالب علم یوسف انیس ابو محسن اور سابق اسیر اور زخمی فادی عبدالرزاق دراغمہ کو حراست میں لینے کو ناقابل قبول قرار دیااور کہا کہ فلسطینی اتھارٹی نےاپنی ہی قوم کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے۔ا