(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس اوراسلامی جہاد نے اپنے بیانات میں فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینی کو شہید کرنے کے واقعے کی تحقیقات کرے۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشت گردی کے کلاف برسر پیکا راسلامی تحریک مزاحمت حماس اوراتحادی تنظیم اسلامی جہاد کی جانب سے گذشتہ روزفلسطینی شہر رام اللہ کے قریب شہید ہونے والے 26 سالہ فلسطینی شہری محمد عیسیٰ عباس کی صہیونی فوج کے ہاتھوں بہیمانہ شہادت پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے وحشیانہ فعل اور ناقابل معافی اقدام قراردیا ہے۔
حماس اوراسلامی جہاد نے اپنے بیانات میں فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینی کو شہید کرنے کے واقعے کی تحقیقات کرے
بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فوج نہتے فلسطینیوں کو بے دردی کے ساتھ اور بے رحمی سے شہید کررہی ہےجبکہ فلسطینی اتھارٹی قابض دشمن کے خلاف فلسطینی مزاحمت کی مدد کے بجائے شہریوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا رہی ہے۔