(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) متحدہ عرب امارات نے اسرائیل سے مدد لے کر سافٹ ویئر کے ذریعےجمال خاشقجی کے قتل سے قبل ان کی اہلیہ کی جاسوسی کروائی۔
عالمی نشریاتی ادارے کی جاری کر دہ ایک رپورٹ کے مطابق صہیونی ریاست اسرائیل کی بد نام زمانہ پیگاسس سافٹ ویئربنانے والی این ایس او نامی کمپنی کے حوالے سے ایک اور انکشاف کیا ہے جس میں متحدہ عرب امارات کی ایک سرکاری ایجنسی نے اسرائیلی سافٹ ویئر کو جمال خاشقجی کے دردناک قتل سے ٹھیک کچھ مہینہ پہلے ان کی اہلیہ کے ٹیلیفون میں انسٹال کر دیا تھا۔
رپورٹ میں بتایا کہ جمال خاشقجی کی اہلیہ حنا العتر کے ٹیلیفون میں اس وقت ہی یہ سافٹ ویئر لگا دیا گیا تھا جب وہ اپریل 2018 میں متحدہ عرب امارات میں گرفتار ہوئی تھیں۔
واضح رہے کہ حنا العتر کو دبئی ایئرپورٹ پر پہنچتے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا اور 24 گھنٹے کی تفتیش سے پہلے انہوں نے اپنے دو موبائیل فونز اور ایک لیپ ٹاپ کو پاسورڈ اور یوزر نیم کے ساتھ تفتیش کاروں کے حوالے کر دیا تھااسی دوران ان کے موبائل سسٹم کے ساتھ یہ سافٹ ویئر منسلک کر دیا گیا تھا۔